Home / PAKISTANI AND INDIAN TEXT RECIPES IN URDU / Chicken Recipes / Chicken Biryani Recipe in Urdu

Chicken Biryani Recipe in Urdu


چاول اشیاء خوردنی میں اپنا ایک الگ ہی مقام رکھتا ہے۔ بعض ممالک مثلا بنگلہ دیش وغیرہ میں تو روٹی سے زیادہ چاول کو اہمیت دی جاتی ہے۔ لیکن یہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں چاول زیادہ کھایا جاتا ہے وہاں اس کے پکانے کا خاص اہتمام نہیں ہوتا بلکہ سادہ ابلے ہوئے چاول ہی پسند کیے جاتے ہیں۔ تاہم انڈیا اور پاکستان میں چکن بریانی ایک معروف ڈش ہے۔ بریانی کی بھی کئی اقسام ہیں، ممبئی بریانی، سندھی بریانی وغیرہ وغیرہ۔ چکن بریانی بنانے کی ایک سادہ اور بہترین ترکیب یہاں پیش کرتے ہیں تا کہ آپ بھی چکن بریانی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اجزائے ترکیبی و اشیائے ضروریہ

چاول باسمتی ایک کلو گرام

مرغی تقریبا ڈیڑھ کلو۔ بریانی کے لیے مرغی کے گوشت کے پیس ذرا بڑے سائز کے ہونے چاہیں۔

دہی ایک پیالی

لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ

دھنیا پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

پیاز دو عدد بڑے سائز کی باریک کٹی ہوئی

ادرک پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

لہسن پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ

چھوٹی الائچی آٹھ سے دس عدد

پودینہ تقریبا سات سے آٹھ پتے

زردہ رنگ آدھا چائے کا چمچ

گھی یا تیل تقریبا ڈیڑھ پیالی

بنانے کا طریقہ اور تیاری کے مراحل

سب سے پہلے چاول کو پانی میں اور زردے رنگ کو آدھی پیالی دودھ میں اچھی طرح بھگو دیں۔ چاول کم از کم بیس منٹ تک پانی میں بھگوئے رہیں۔ اس کے بعد مرغی کو اچھی طرح دھو کر ایک دیگچی میں ڈال دیں اور سارے مصالحہ جات مثلا پیاز، لہسن، زیرہ، الائچی وغیرہ سب کچھ اس میں شامل کر لیں۔ پھر اس میں گھی ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور پانی نہ ڈالیں۔ تیل میں اس وقت تک پکنے دیں جب تک مرغی کا پانی خشک نہیں ہو جاتا۔ جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں دہی ڈال کر تھوڑی دیر بھون لیں اور پھر تقریبا دو پیالی پانی ڈال کر اسے دم پر رکھ دیں۔

اب آئیں چاول کی طرف: ایک بڑے پتیلے میں چاول ابلنے کے لیے رکھ دیں، اور اس میں پودینے کے کچھ پتے، ہری مرچ، کالی مرچ، کالا زیرہ بھی ڈال دیں تا کہ ان کا اثر اور ذائقہ چاولوں میں اچھی طرح جذب ہو جائے۔ جب چاول تقریبا آدھے ابل جائیں تو ان کو چولہے سے اتار کر چھان لیں۔ اب چاول والی دیگچی میں ہی چاول اور مرغی کی تہہ لگا لیں۔ پہلے چاول کی تہہ، پھر اس کے اوپر بھنی ہوئی مرغی کے گوشت کی تہہ اور اس کے اوپر پھر چاول کی تہہ لگا کر اس پر زردہ رنگ اور لیموں کا رس ڈال کر اسے دھیمی آنچ پر دم کے لیے رکھ دیں۔ آپ کی چکن بریانی تیار ہو چکی ہے۔

مہمانوں اور اہل خانہ کے سامنے پیش کرنے کے لیے دہی اور رائتے کے ساتھ رکھیں اور بہترین ذائقے کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی پائیں ۔

Related posts:

About redrose64

One comment

  1. Simply desire to say your article is as astounding. The clarity in your post is simply cool and i can assume you are an expert on this subject. Fine with your permission let me to grab your feed to keep up to date with forthcoming post. Thanks a million and please continue the enjoyable work.|

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top
Content Protected Using Blog Protector By: PcDrome.