Home / PAKISTANI AND INDIAN TEXT RECIPES IN URDU / Chicken Recipes / Chicken Jalfrezi Recipe in Urdu

Chicken Jalfrezi Recipe in Urdu

چکن جلفریزی

چکن جلفریزی اگرچہ ایشیائی معاشروں میں اتنی عام نہیں ہے لیکن ذائقے کے اعتبار سے بہترین اور اگر مناسب انداز سے پکائی گئی ہو توصحت افزا بھی ہے۔ اشیاء ضروریہ اور طریقہ و ترکیب حسب ذیل ہے۔

اجزائے ترکیبی

مرغی کا گوشت (بغیر ہڈی کے) ایک کلو گرام

لہسن چار گولیاں اچھی طرح چھیل کر پسی ہوئی

ادرک باریک کٹی ہوئی

پیاز دو عدد درمیانے سائز کی، باریک کٹی ہوئی

چائنیز  نمک ایک چائے کا چمچ

سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ دو چائے کے چمچ

 ٹماٹر کا کیچپ آدھا کپ

سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ

ہلدی باریک پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

گرم مصالحہ، آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹر دو عدد، باریک کٹے ہوئے

چلی ساس ۔۔(ہری مرچ کا رس) دو چائے کے چمچ

سویا ساس دو چائے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

تیل ایک سو ملی میٹر یا ایک کپ

مرغی کی یخنی آٹھ سے دس چائے کے چمچ

سبزیاں ۔ مٹر، گاجر ، شملہ مرچ ایک ایک پاؤ

 پکانے کا طریقہ/ تیاری کے مراحل

مرغی کے گوشت کو پکانے سے قبل سویا ساس، نمک، چائنیز نمک ، سفید مرچ چلی ساس کا آمیزہ ملا کر اس میں اچھی طرح ڈبو کر رکھ دیں تا کہ ان تمام اشیاء کے اثرات گوشت میں اچھی طرح سرایت کر جائیں اور اپنا ذائقہ پیدا کر دیں۔  اس کے بعد  کڑاہی یا بڑے فرائی پین میں تیل ڈال کر اسے ہلکا گرم ہونے دیں، پھر اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر اسے پکنے دیں۔  جب لہسن اور ادرک ایک حد تک پک جائیں تو اس میں مرغی کا گوشت شامل کر دیں اور تھوڑی دیر پکنے کے لیے رکھ دیں۔  جب چکن آدھا گل جائے تو   اس میں ہلدی، سرخ مرچ، گرم مصالحہ، سفید مرچ، ٹماٹر کا پیسٹ، چلی ساس، سویا ساس، کیچپ اور مرغی کی یخنی شامل کر دیں ۔  کچھ دیر پکانے کے بعد اس میں تمام سبزیاں شامل کر لیں  اور ہلکی آنچھ پر پکنے دیں اور ساتھ ساتھ ہلاتے رہیں۔  اور پھر پانچ سے دس منٹ ڈھکن بند کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ لیجئے آپ کی ڈش چکن جلفریزی تیار ہے۔

مہمانوں اور اہل خانہ کو پیش کرنے کے لیے اگر اس کے ساتھ ابلے ہوئے انڈے اور فرائڈ رائس ہوں تو منظر اور ذائقہ دونوں بہترین ہوں گے۔

Related posts:

About redrose64

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top
Content Protected Using Blog Protector By: PcDrome.