Chicken Karahi Recipe in Urdu


چکن کڑاھی

کڑاھی گوشت ان تمام لوگوں کی مرغوب غذا ہے جن کے معدے ابھی تک ٹھیک کام کرتے ہیں۔ اکثر پاریٹیز میں اس کو ترجیح دی جاتی ہے۔  بلکہ یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کی پارٹیوں میں کڑاہی تو محفل کی جان ہوتی ہے۔  بہترین کڑاھی گوشت تیار کرنے کے لیے ترکیب درج ذیل ہے۔  اسے اپنے پاس محفوظ کر لیں اور آؤٹنگ و سکاؤٹنگ کے دوران بہترین کڑاہی پیش کر کے دوستوں کے خوب داد وصول کریں۔

اجزاء و اشیاء

چکن ایک کلو

دہی ایک کپ

نمک دو چائے کے چمچ

ادرک دو چائے کے چمچ

لہسن دو چائے کے چمچ

ٹماٹر ایک پاؤ

پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی

ہری مرچ  آٹھ عدد

ہرا دھنیا حسب ضرورت

کڑاھی گوشت مصالحہ، حسب ضرورت

بنانے اور پکانے کا طریقہ

ایک درمیانے سائز کی کڑاھی کو چولہے پر چڑھا کر اس میں حسب ضرورت تیل ڈالیں۔ یاد رہے کڑاہی گوشت بنانے میں تیل عام کھانے پکانے سے کچھ زیادہ استعمال ہوتا ہے کیوں کہ اس میں  ہر چیز نے تیل میں خوب اچھی طرح پک کر ذائقہ بنانا ہوتا ہے۔  جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں پیاز ڈالیں اور اسے اچھی طرح فرائی کر لیں۔  جب پیاز اچھی طرح  فرائی ہو جائیں تو اس میں گوشت ڈال دیں۔ تھوڑی دیر تک پکنے دیں اور پھر اس کے ساتھ ادرک، لہسن، نمک اور کڑاھی گوشت مصالحہ شامل کر  کے گوشت کو اچھی طرح بھون لیں۔  جن کسی قدر بھن جائے تو تھوڑی دیر اسے ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں تا کہ ہر چیز تیل میں پکنے کے بعد اپنا اصل ذائقہ کڑاھی گوشت میں شامل کر سکے۔  جب گوشت گلنے کے قریب ہو تو اس میں ٹماٹر شامل کر دیں۔  ٹماٹر گلنے کا انتظار کریں جیسے ہی وہ گل جائیں اس میں دہی شامل کر دیں، اور پھر خوب اچھی طرح بھون لیں۔  آپ کی چکن کڑاھی تیار ہو چکی ہے ۔  چکن گوشت بناتے ہوئے ہمیشہ خیال رکھیں کہ اس میں ذائقہ پیدا کرنے میں اصل کمال تیل یعنی کوکنگ آئل اور ٹماٹر کا ہوتا ہے، اس لیے ان دونوں چیزوں کے استعمال میں کبھی  کنجوسی سے کام نہ لیں ۔

پیش کرنے کے لیے ہری مرچ کو لمبے رخ پر باریک باریک کاٹ لیں، ہرا دھنیا اچھی طرح دھو کر اس کے پتے علیحدہ کر لیں اور ادرک کو بھی باریک کاٹ لیں ۔ کڑاھی گوشت پر اچھی طرح سجا کر مہمانوں کو پیش کریں اور تعریف و توصیف کے ڈونگرے پیش کریں ۔

Related posts:

About redrose64

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top
Content Protected Using Blog Protector By: PcDrome.