Makhadi Halwa recipe in Urdu

مکھنڈی حلوہ

حلوہ بہت سے لوگوں کی مرغوب غذا ہے اور اس کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ نہ صرف سوجی کا بلکہ دیگر سبزیوں اور پھلوں کے حلوہ جات بھی مختلف علاقوں میں بنائے جاتے ہیں۔ سوجی کے حلوے کی ایک مقبول قسم مکھنڈی حلوہ ہے۔

اجزائے ترکیبی اور اشیائے ضروریہ

 

سوجی ایک کلو

 

چینی ایک کلو

 

بادام ایک چوتھائی پیالی

 

پستہ ایک  چوتھائی پیالی

 

میوہ / کشمش ایک چوتھائی پیالی

 

الائچی حسب ذائقہ

 

تیل آدھا لیٹر

 

پانی ڈیڑھ  لیٹر

 

دودھ آدھا لیٹر

بنانے کا طریقہ اور تیاری کے مراحل

سب سے پہلے سوجی کو ڈیڑھ لیٹر پانی میں کم از کم پندہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔ ایک کھلے منہ والا بڑا پتیلا لیں اور اس میں بھگوئی ہوئی سوجی پانی نچوڑ کر، تیل اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور مسلسل ہلاتے رہیں۔ جب سوجی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں دودھ شامل کر دیں۔ تقریبا  ایک گھنٹہ  تک مسلسل پکاتے رہیں لیکن اس دوران چمچہ چلتا رہے کیوں کہ اسے  اگر ایک منٹ بھی چمچہ چھوڑا تو یہ دیگچی کے پیندے کے ساتھ لگ جائے گا۔  جب سوجی مکمل براؤن ہو جائے اور تیل چھوڑنے لگے تو اس میں پستے، بادام، میوہ جات اور الائچی ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔ پھر آگ بند کر دیں اور دو منٹ تک چمچہ ہلاتے رہیں۔ آپ کا کرکرا مکھنڈی حلوہ تیار ہو چکا ہے۔

 —————

آم کا لذیذ حلوہ بنانے کی آسان ترکیب

آج کل ام کا موسم ہے اور ہر چھوٹا بڑا بڑے شوق اور بڑی رغبت سے اس نعمت سے محظوظ ہوتا نظر آتا ہے ۔ آم پھلوں کا بادشاہ ہے ۔ سننے میں اگرچہ یہ بات عجیب لگے لیکن ایک بار کھا کر دیکھیں۔ بے ساختہ کہہ اٹھیں گے کہ واقعی بادشاہ ہے۔ آم کے استعمال کے کئی طریقے رائج ہیں جن میں ذائقہ اور غذائیت دونوں بھرپور ملتے ہیں۔ آم کاٹ کر کھا لیں ، مینگو شیک بنا لیں، جوس بنا کر رکھ لیں اور استعمال کرتے رہیں، آم کا مربہ بنا لیں جو کہ کچے آم کا ہوتا ہے یا پھر آم کا حلوہ بنا لیں اور سویٹ ڈش کی صورت میں ڈبل مزے لیں۔ آج ہم آم کا حلوہ بنانے کی ترکیب پیش کریں گے تا کہ آپ کی سویٹ ڈشز کی فہرست میں ایک اہم اضافہ ہو۔

اجزائے ترکیبی و اشیائے ضروریہ

آم ۔ چار عدد درمیانے درجے کے

چینی ۔  ایک پیالی سے کچھ زیادہ

سوجی۔ ایک پیالی

کھویا۔ ایک پیالی

بادام ۔ حسب ذائقہ

پستے ۔  حسب ذائقہ

الائچی  ۔  حسب ذائقہ

کوکنگ آئل  ۔  حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ اور تیاری کے مراحل

سب سے پہلے آم اچھی طرح دھو کر ان کو چھیل لیں۔ آم کا گودا گٹھلی سے الگ کر کے اس کے چھوٹے چھوٹے قتلے بنا لیں۔  اس کے بعد سوجی کو اچھی طرح چھان کر ایک پیالے میں ڈالیں اور مائیکرو  ویو اون میں پانچ منٹ تک بھون لیں اس دوران اوون کی سپیڈ بہت ہلکی رکھیں جب سوجی خوشبو دینے لگے تو نکال لیں۔  ساتھ ساتھ  بادام اور پستے کو پانی میں دس منٹ تک بھگو کر رکھیں اور جب نرم ہو جائیں تو موٹے موٹے پیس لیں۔  ایک صاف ستھری کڑاہی میں آم کے ٹکڑے اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر کچھ دیر کے لیے پکنے دیں۔  تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ ہلاتے رہیں تا کہ آم نیچے نہ لگ جائیں۔ پانچ سے سات منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں۔  جب چینی پگھل جائے اور پانی چھوڑنے لگے تو اس میں تھوڑی تھوڑی سوجی ڈالتے رہیں اور ہلاتے رہیں۔  جب ساری سوجی ڈال کر اسے بھون لیں  تو پھر تھوڑی دیر بعد کڑاہی کے کناروں سے تھوڑا تھوڑا تیل ڈالتے رہیں اور چمچہ ہلاتے رہیں۔  جب حلوہ یکجان ہو کر سمٹنے لگے اور تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں بادام، پستے  اور الائچی ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔  آم کا بہترین حلوہ تیار ہو چکا ہے۔

پیش کرنے کے لیے چاندی کا کاغذ اور خشک میوہ جات کے استعمال سے سجایا جا سکتا ہے ۔

Related posts:

About redrose64

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top
Content Protected Using Blog Protector By: PcDrome.