Home / PAKISTANI AND INDIAN TEXT RECIPES IN URDU / Ramzan Recipes / Mong Phali Ka Chat – Recipe in Urdu

Mong Phali Ka Chat – Recipe in Urdu

مونگ پھلی کا چاٹ

خشک میوہ جات میں میں مونگ پھلی ایک اہم جز ہے۔ مونگ پھلی  نہ صرف بھون کر کھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے بلکہ بہت سی دیگر مصنوعات میں کہیں خود اور کہیں اس کا تیل استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی کا چاٹ بھی بہت معروف ہے جو سفر و حضر میں یکساں مقبول ہے۔ بناے کا طریقہ تھوڑے بہت اختلاف کے ساتھ تقریبا ویسا ہی ہے جیسا چنا چاٹ، لوبیا چاٹ اور دیگر چاٹ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

اجزائے ترکیبی و اشیائے ضروریہ

مونگ پھلی ۔ چھلکے سمیت تقریبا تین کپ

پیاز ایک عدد درمیانے سائز کی  ۔  باریک کٹی ہوئی

ٹماٹر  ایک عدد درمیانے سائز کی  ۔  باریک کٹی ہوئی

سبز مرچ دو عدد ۔ باریک کٹی ہوئی

لیمو کا رس  ۔ دو چائے کے چمچ

چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

ہلدی کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

پسا ہوا زیرہ ۔  ایک چائے کا چمچ

سرخ مرچ پسی ہوئی ۔ ایک چائے کا چمچ

تازہ سبز دھنیا پسا ہوا ۔ دو چائے کے چمچ

بنانے کا طریقہ اور تیاری کے مراحل

پریشر کوکر میں تقریبا پانچ کپ پانی ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا دیں۔ اس میں  مونگ پھلی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ اس میں ہلدی کا پاؤڈر اور نمک ملا دیں تا کہ ان کا اثر مونگ پھلی میں جذب ہو جائے اور اپنا ذائقہ چھوڑ جائے۔ اب مونگ پھلی کو پانی سے نکال کر اس کے چھلکے اتار لیں ۔ آپ پر پکنے کا کام مرحلہ یہیں ختم ہو گیا ۔ اب اگلا مرحلہ ہے تمام اشیاء کو مکس کرنے کا۔

ایک برتن میں چھلی ہوئی مونگ پھلی ڈال لیں پھر اس میں نمک حسب ذائقہ، باریک کٹی ہوئی پیاز، زیراہ، ہری مرچ، باریک کٹے ہوئے ٹماٹر، چاٹ مصالحہ پسی ہوئی لال مرچ، دھنیا اور لیمو کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ لیجئے آپ کا چات تیار ہو گیا ۔ اب چاہیں تو گرما گرم پیش کریں یا پھر اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

Related posts:

About redrose64

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top
Content Protected Using Blog Protector By: PcDrome.