Shami Kabab Recipe in Urdu

شامی کباب  بنانے کی ترکیب و اجزائے ترکیبی

کباب کئی اقسام کے ہیں اور  ان کے بنانے کے طرق بھی مختلف ہیں۔  ہر کباب اپنی جگہ اہم اور لذت و ذائقے سے بھرپور ہے لیکن  کھانے کی میز پر شامی کباب کا اپنا ہی مقام و مرتبہ ہے ۔  بنانے میں قدرے آسان اور کھانے میں لذت سے بھرپور ۔ بنانے کا طریقہ اور اجزائے ترکیبی درج ذیل ہیں۔

اجزائے ترکیبی

قیمہ آدھا کلو

پیاز درمیانے سائز کا ایک عدد

آلو ایک پاؤ

لہسن 10 گولیاں

دال چنا  تقریبا ساٹھ گرام

ادرک تیس گرام

گھی ایک پیالی

سبز مرچیں چھ عدد

انڈے تین عدد

سیاہ مرچیں تقریبا دس دانے

نمک حسب ذائقہ

سرخ مرچ حسب ذائقہ

بنانے کا طریقہ اور تیاری کے مراحل

سب سے پہلے قیمہ اور دال اچھی طرح ابال لیں یہاں تک کہ دونوں خوب اچھی طرح گل جائیں۔ پھر ایک برتن لیں اور اس میں پیاز، نمک، پسی ہوئی سرخ مرچ، سبز مرچ ادرک، آلو، گرم مصالحہ سب کچھ ڈال کر  اس میں دو پیالی پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر چڑھا دیں، تھوڑی دیر پکنے کے بعد گلی ہوئی دال اور قیمہ اس میں شامل کر کے تھوڑی دیر پکنے دیں۔۔ جب سب کچھ اچھی طرح گل جائے تو پتیلا چولہے سے اتار لیں اور تما اشیاء کو سل پر رکھ کر اچھی طرح پیس لیں۔ پیسنے کے بعد  جو آمیزہ بن جائے اس کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں۔ اب ایک بڑے پیالے میں تین عدد انڈے ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ پھر ان کباب کی ٹکیوں کو اس ڈبو لیں اور فرائی کر لیں۔ انڈے کا کمال یہ ہے کہ وہ ذائقے کے ساتھ ساتھ کباب کو یک جان رکھتا ہے اور بکھرنے نہیں دیتا۔ اس لیے کباب کو تلنے سے پہلے انڈے میں اچھی طرح ڈپ کرنا ضروری ہے۔

لیجئے آپ کے شامی کباکب تیار ہیں۔ پلیٹ میں رکھیں اور سبز دھنیا، سلاد کے پتے اور ہر مرچ کو باریک کاٹ کر اچھی طرح سجائیں اور پیش کریں۔

Related posts:

About redrose64

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top
Content Protected Using Blog Protector By: PcDrome.